سرینگر//جامع کشمیر کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ریاض پنجابی یہاں گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں ملاقی ہوئے ۔ گورنر اور پروفیسر پنجابی نے جموں کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی شعبے کو درپیش چیلنجوں پر غور و خوض کیا ۔ دونوں شخصیات نے اعلیٰ تعلیمی شعبے میں مزید اداروں کے قیام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا ۔ واضح رہے ریاست میں پہلے ہی 11 مین سٹریم یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ منیجمنٹ اور ٹیکنالوجی پر مزید دو ادارے قایم کئے جا رہے ہیں ۔