گاندربل میں خواتین کا دھرنا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 گاندربل//ارشاد احمد//کوندہ بل مانسبل سے درجنوں خواتین نے دودھرہامہ منی سیکٹریٹ جانے والی سڑک پر دھرنا دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی خواتین نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وانگن محلہ کوندہ بل میں پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے بعد ٹیئر گیس کے گولے داغے اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔انہوںنے بتایا کہ کوندہ بل میں غیر قانونی طور پر مٹی نکالی جارہی ہے،جس کے خلاف اتوار کومقامی بستی نے احتجاج کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس نے گھروں میں گھس کر مرد و زن کی بے تحاشہ مارپیٹ کی جس سے عبدالغفار وانگنو کے دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔منی سیکٹریٹ کے باہر احتجاج کررہی خواتین کویقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *