یوم ٹاک زینہ گیری

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 ©سرینگر//جموں و کشمیر یتیم ٹرسٹ کے تعلیمی ادارے بنات انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن نے جموں و کشمیرکلچر ل اکیڈمی آف آرٹ، کلچرا ینڈ لنگو یجز کے اشتراک سے انسٹی چیوٹ کے آڈیٹوریم میں مرحوم ٹاک ز ینہ گیری کی برسی پر ایک تقریب کا اہتمام کیا۔جس میں سکول کی طالبات و اساتذہ کے علاوہ معززین علاقہ اور دیگرخواتین و حضرات نے شرکت کی ۔تقر یب میں بنات سکول کی بچیوںنے تلاوت قرآن ، حمدو نعت کے علاوہ مرحوم ٹاک زینہ گیری کی کئی نعیتں، غزلیں اور رُباعیاں پیش کیں۔کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ٹاک زینہ گیری کی زندگی اورا نکی سماجی وادبی خدمات سے متعلق دو مقالے ولی محمد خوش باش اور عبد الرحمن لطیف نے پیش کئے ۔ بعدازاں ایک مشاعرہ منعقد ہوا جس میں تقریباًپندرہ شعراءنے شرکت کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔تقریب میں شبیرالحسن (ایس ڈی ایم)،مولوی علی محمد ،عبدالرشیدہانجورہ، پروفسیر غلام محمد بٹ وغیرہ شامل تھے۔آخرپر ظہوراحمد ٹاک نے اپنے صدارتی خطبے میں مرحوم ٹاک زینہ گیری کے خلوص، انسان دوستی ، خداپرستی اور ادب نوازی سے متعلق کئی مخفی گوشوں پر اظہار خیال کیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *