سرینگر //کانگریس کے سینئر لیڈر چودھری تاج محیٰ الدین نے الزام لگایاہے کہ 3برس قبل پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند ہوئی اروسہ گوالتہ سڑک کو کھولنے میں سرکارغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے موجودہ محلوط سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکار ایک طرف یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گئی لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ لوگ بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔سوموار کو اوڑی کے گوالتہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اروسہ گوالتہ سڑک تین برس قبل پسیاں گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی تھی جس کو نامعلوم وجہات کی بنا پر ابھی تک نہیں کھولا گیا ہے جس کے سبب لو گوں کو پیدل اشیائے ضروریہ جن میں چاول کے بیگ بھی شامل ہیں کندھوں پر اٹھا کر 6کلو میٹر دور پہنچانے پڑتے ہیں ۔انہوں نے اس دوران گوالتہ میں ایک عوامی دربار بھی کیا جس میں لوگوں نے انہیں اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔