نوشہرہ +گول//نوشہرہ کے چوکی گاﺅں میں کچا مکان منہدم ہوجانے سے باپ اوراس کی سات سالہ بیٹی ز خمی ہوگئے ہیں ۔ گاﺅں میں بارش کی وجہ سے شام کو ایک کچا رہائشی مکان منہدم ہوگیا جس کی زد میں آکر دو افراد زخمی ہوئے جن کی شناخت سونوکمار ولدتارا چند اوراس کی چھوٹی بچی پلوی دیوی کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں مقامی لوگوں نے فوری طو ر ہسپتال پہنچایاجہاں ان کاعلاج کیاجارہاہے ۔دریں اثنا گول کے موئلہ علاقہ میں آج صبح چھ بجے کے قریب ایک درخت فاروق احمد ولد مرحوم عبدالسبحان زوہد کے مکان پر گرا جس وجہ سے مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم مکان میں رہائش انسانی جانیں معجزاتی طورپر بچ گئے ۔ کئی روز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے زمین نرم ہو گئی جس وجہ سے درختوں کا گرنے کا بھی سلسلہ علاقہ جات میں جاری ہے اور آج صبح جڑ سمیت فاروق احمد نامی شہری کے مکان پر درخت گرا اور مقامی لوگ آئے اور انہوں نے گھریلو سامان کو باہر نکالا اور پولیس و محکمہ مال کے آفیسران بھی جائے موقعہ پر آئے اور ابتدائی تحقیقات کی اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فاروق احمد ایک غریب شہری ہے اور اس کومعقول معاوضہ دیا جائے ۔ادھر ضلع راجوری کی کالا کوٹ تحصیل کے گر مٹھیانی ، چک میاں علاقہ میں بودھراج ولد شیل سنگھ کا مویشی خانہ زمین بوس ہو گیا جس سے اس میں موجود 18بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جس وقت یہ مکان گرا گھر میں کوئی بھی موجود نہ تھا جس کی وجہ سے انسانی جان تلف نہ ہوئی۔