جموں//رےاستی حکومت نے اےک غےر معمولی فےصلے کے تحت کشمےری مائیگرنٹ پنڈت ملازمےن کو فوری طور پر ڈےوٹےوں پر حاضر ہونے کی ہداےت دی ہے بصورت دےگر انہےں نوکرےوں سے برطرف کےا جائےگا ۔ رےاستی حکومت نے اےک غےر معمولی فےصلے کے تحت کشمےری مائیگرنٹ پنڈت سرکاری ملازمےن کو ہداےت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈےوٹےوں پر حاضر ہوجائیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ رےاستی حکومت نے ان ملازمےن سے کہا ہے کہ وہ آئندہ اےک ہفتے کے دوران وادی کشمےر مےں ڈےوٹےوں پر حاضر ہوجائےں بصورت دےگر انہےں نوکرےوں سے برطرف کےا جائےگا ۔ تعلےم کے رےاستی وزےر سےد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ انہوں نے کشمےری مائیگرنٹ پنڈتوں کو اےک نوٹس جاری کی ہے جس کے تحت انہےں کہا گےا ہے کہ 15 روز کے اندر اندر وہ کشمےر مےں اپنی ڈےوٹےوں پر حاضر ہوجائےں ۔ بصورت دےگر انہےں نوکرےوں سے برطرف کےا جائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمےری مائیگرنٹ پنڈتوں کو مزےد 3 ہزار نوکرےاں دےنے کا منصوبہ رکھتے ہےں اور انہےں کشمےر مےں کام کرنے کےلئے نوکرےاں دی جاتی ہےں اور ےہ نوکرےاں انہےں وزےر اعظم خصوصی پےکےج کے تحت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمےری مائیگرنٹ پنڈتوں کو ہداےت دے رکھی ہے کہ وہ ڈائرےکٹورےٹ آف اےجوکےشن کشمےر مےں حاضری دےں اور انہےں ان مقامات پر تعےنات نہےں کےا جائےگا جہاں سےکورٹی کا خطرہ لاحق ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جموں مےں بےٹھ کر مفت مےں تنخواہےں نہےں لے سکتے ہےں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہےں کشمےر مےں سےکورٹی فراہم کی جائےگی اور رہنے کےلئے رہائشی سہولےات بھی دی جائےں گی ۔ واضح رہے کہ ےہ ہداےت رےاستی حکومت نے 26 جولائی کو جاری کی ہے اور 27 جولائی کو کشمےری مائیگرنٹ پنڈت اساتذہ کے گروپ نے جموں مےں اس سرکاری فےصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا دےا ۔ ما ئیگرنٹ پنڈت ملازمےن نے آل پارٹیز مائیگرنٹ کارڈی نیشن کمیٹی کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر تعلیم پر ما ئیگرنٹ پنڈت ملازمےن کو بدنام کرنے کاالزام لگایا ۔احتجاجی ملازمین نے ریلیف کمشنر جموں کے دفتر کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا اور بعد میں ریلیف کمشنر کے دفتر میں جوائنگ رپورٹ پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ما ئیگرنٹ پنڈت ملازمےن کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور وادی میں دوبارہ ڈیوٹیوں پر حاضر ہونے کیلئے انہیں کچھ وقت دیا جائے۔