سرینگر//ایک کشمیری نوجوان کی لکھی اور ہدایت کاری میں بنی فلم’’ ہردُک اوش ‘‘سپین میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں دکھائے جانے کیلئے تیار ہے۔ 24سالہ وصف جیلانی نے کہا ’’ ہردُک اوش‘‘ بین اقوامی فلم فیسٹول میں بھارت کی طرف سے منتخب ہوئی ہے۔ ہردُک اوش نامی فلم میجک لنٹرن پروڈیکشن کے وویک بدکوٹی اور رجیتا شرما نے پرڈیوس کی ہے۔ اینٹونی چھوکو کی فلم’’MISERY‘‘ سے متاثر ہوکر بنی فلم ہردُک اوش کشمیر میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں ہے۔‘‘