نگروٹہ//نگروٹہ سے بمیال چلنے والی مسافر گاڑیوں پر اوور لوڈنگ کا سلسلہ عوام کی بھاری مانگوں کے باوجود بدستور جاری ہے جس کا اندازہ اس عکس بندی سے لگایا جاسکتا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عُظمیٰ کو بتایا کہ نگروٹہ سے بمیال سڑک پر چلنے والی تمام مسافرگاڑیاں جن میں بس میٹادورآٹومیجک شامل ہیں پر بارہا دھڑلے سے بنا کسی جھجک کے زبردست اوور کی جاتی ہے اور مقامی انتظامیہ سب کو جانتے ہوئے بھی خواب خرگوش کی حالت میں ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی من مانی عروج پرہے جس کی وجہ کسی بھی وقت اوور لوڈ مسافر گاڑی ناخوشگوار حاڈثہ کا شکار ہوسکتی ہے جس سے ناقابل تلافی جانی نقصان ہوسکتا ہے اطلاع کے مطابق علاقہ میں چلنے والی مسافر گاڑیوں کے روانگی کے اوقات صحیح طریقے سے متعین نہیں ہیںاور متذکرہ بالاگاڑیاں نگروٹہ بازار میں گھنٹوں کھڑی رہتی ہیں اور مسافروں کی بھاری بھیڑ جمع ہونے پر متذکرہ بالا گاڑیوں کے چھت پر بازار سے دھڑلے سے سرعام اوور لوڈنگ کیجاتی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں اور اسکولی طلباء و طالبات کو بھاری پریشانیوں کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے مانگ کی ہے کہ ایسے بے رحم و غفلت شعارڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے جبکہ علاقہ میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری پر بھی دھیان دینا چاہیے۔