Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

ہندوستان ۔سری لنکا دوسرے ٹیسٹ میںپجارا اور رہانے کی شاندار سنچریاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 4, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 کولمبو//چتیشور پجارا (ناٹ آؤٹ 128) اور اجنکیا رہانے (ناٹ آؤٹ 103) کی بہترین سنچریوں اور ان کے درمیان چوتھے وکٹ کے لئے 211 رن کی ناٹ آؤٹ ساجھے داری کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن تین وکٹ پر 344 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے سنگھالي کھیل کلب میدان پر ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام پر وراٹ کا یہ فیصلہ مکمل طور پر درست ثابت ہوا۔پجارا نے اس دن کو اپنے لئے خاص بنا لیا۔ان کا یہ 50 واں ٹیسٹ میچ تھا جس کا جشن انہوں ناٹ آؤٹ سنچری بناکر منایا۔پجارا کے کیریئر کی یہ 13 ویں سنچری تھی۔ پجارا نے گزشتہ گالے ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی ۔رہانے نے اپنے 39 ویں ٹیسٹ میں نویں سنچری بنائی۔رہانے کو طویل عرصے سے ایک عدد سنچری کا انتظار تھا کیونکہ ان کی پچھلی سنچری آٹھ اکتوبر 2016 کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنی تھی ۔ پجارا اور رہانے نے چوتھے وکٹ کے لئے 51.1 اوور میں 211 رن کی ڈبل سنچری شراکت کر کے ہندستان کو تین وکٹ پر 133 رنز کی نازک صورت حال سے بھی نکال لیا۔پجارا نے 225 گیندوں پر ناٹ آوٹ 128 رن میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ رہانے نے 168 گیندوں پر ناٹ آوٹ 103 رن میں 12 چوکے لگائے ۔گزشتہ میچ کے سنچری میکر شکھر دھون اس بار 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بیماری سے نکل کر ٹیم میں شامل ہوئے لوکیش راہل نے 57 رن بنائے ۔گالے کی دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے وراٹ اس بار 13 رنز ہی بناسکے ۔ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لنچ تک 28 اوور کے کھیل میں ایک وکٹ پر 101 رن بنا لئے تھے ۔اوپنگ میں پہلے سے امید کے مطابق ابھینو مکند کو باہر رکھا گیا اور اوپننگ میں شکھر دھون اور لوکیش راہل کو اتارا گیا۔پچھلی اننگز میں ڈبل سنچری سے صرف 10 رن دور رہے دھون اس بار صرف 35 رن ہی بنا سکے جبکہ دوسرے سرے پر بیماری سے واپس لوٹے راہل لنچ تک 73 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 52 رنز بنا کر کریز پر تھے ۔دھون اور راہل نے پہلے وکٹ کے لئے 56 رن کی ساجھے داری کی۔لنچ تک پجارا نے 14 رن بنائے تھے ۔دھون نے 37 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 35 رنز کی اننگز کھیلی لیکن 10 ویں ہی اوور میں دلرووان پریرا نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر کے ہندستان کا پہلا اہم وکٹ نکال دیا۔ حالانکہ اس کے بعد اگلے 18 اوور تک راہل اور پجارا نے ٹک کر بلے بازی کی اور کوئی دوسرے وکٹ نہیں گرنے دیا اور لنچ تک دوسرے وکٹ کے لئے ناٹ آؤٹ 45 رن شامل کر لیے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی
برصغیر
جامع مسجد میں نماز عید کی اجازت نہ دئے جانے پر دکھ ہے، حکومت کو عوام پر بھروسہ کرنا چاہئے:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں عید الالضحیٰ کی تقریب سعید مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی
تازہ ترین
تاج محل سے امن کی دعا، شاہی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز عیدالاضحیٰ
تازہ ترین

Related

سپورٹس

انٹر زونل گرلز ٹورنامنٹ کے حصہ کے طور پر تھانگ تا مقابلے کا انعقاد

June 6, 2025
سپورٹس

رونالڈو کا میچ وننگ گول پرتگال نے نیشنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی

June 5, 2025
سپورٹس

جیت کی خوشی ماتم میں تبدیل بنگلور میں جشن کے دوران بھگدڑ،11کی موت

June 4, 2025
سپورٹس

ناروے شطرنج آٹھویں راؤنڈ میں گوکیش کو شکست

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?