سر ینگر// نورباغ میں اسوقت سنسنی پھیل گئی جب 22سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرگھرمیں پھانسی لگاکرزندگی کاخاتمہ کیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے واردات پرپہنچ کرنوجوان کی نعش اپنی تحویل میں لیکراپوسٹ مارٹم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ضروری لوازمات کے بعدنوجوان کی نعش لواحقین کے سپردکی گئی ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔