سرینگر //ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسمائل پرے نے ڈیپاٹمنٹ پروموشن کے تحت 111 لور گریڈ پولیس اہلکاروں کو انسیٹو پروموشن نے نوازا ہے۔ ڈیپاڑیمنٹ پروموشن کمیٹی نے ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسمائل پرے کی صدارت میں انسیٹو پروموشن کے تحت 58 پولیس کانسٹبلوں اور 53 فالوروں کو اگلے مرحلے کی تنخواہ کیلئے نامزد کیاگیا۔ بر وقت ماتحت پولیس اہلکاروں کو ترقی سے نوازنے سے اُن کے جوش میں اضافہ ہوگا اور وہ مستقبل میں تن دہی اور لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہیں گے۔ ایس ایس سرینگر نے اپنے پیغام میں ان تمام پولیس اہلکاروں اور ان کے افراد خانہ کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار عوام والناس کی فلاح بہبود کیلئے اپنی ڈیوٹی جاری و ساری رکھیں گے۔