کشتواڑ// پوچھل کشتواڑکے ایک ریٹائرڈ نائب تحصیلدار عزیز احمد بٹ نے آج ایک ٹریڈ یونین لیڈر خورشید احمد کے ہمراہ نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر این سی کشتواڑ کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکرٹری قاضی جلال الدین اورسابقہ وزیر سجاد احمد کچلو بھی موجود تھے۔اسموقعہ پر اپنے خطاب میں قاضی جلال الدین نے بی جے پی۔ پی ڈی پی مخلوط سرکار پر لاگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ مخلوط سرکار این سی کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کو آگے لینے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے مخلوط سرکار پر ریاست میں غیر یقینی ماحول بنانے کا بھی الزام لگایا ۔ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے نئے لیڈروں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ریاست کے تینوں خطوں کی بلا لحاظ مذہب و ملت و نسل یکسان ترقی کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ خصوصاً نوجوان طبقہ موجودہ سرکار سے کافی تنگ آئے ہیں۔انہوں نے مخلوط سرکار کو ہر محاذ پر ناکام رہنے کا لزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں رشوت خوری کا بول بالا ہے ،جس سے نوجوان طبقہ کافی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحٖظات کے بغیر پارٹی ضلع کشتواڑ میں کسی بھی بجلی پروجکٹ پر تعمیر شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے رول ڈیولپمنٹ محکمہ میں حالیہ جی آر ایس منتقل کرنے کی بھی مذمت کی ۔انہوں نے آر ڈی ڈی محکموں میں ،کیجول ورکروں او رسی پی ورکروں کا جی آر ایس باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں میںولی محمد گری، امتیاز احمد زرگر،فاروق بٹ، شبیر احمد کمال، راجندر سین، عاصف قاضی، مشتاق نجار، برج ناتھ دھر، محمد امین شاہ ،عنبدل مجید شاہ ،سجاد خان و دیگران شامل تھے۔