کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے پاڈر تحصیل کے موضع اتھولی میں آتشزنی کے واقعہ میں اییک مکان خاکستر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ کے شعلے اتنے خطرناک تھے کہ دور فاصلہ سے بھی ان شعلوں کو دیکھا جاتا تھا۔فائر بریگیڈ عملہ نے گلاب گڑھ میں قائم انڈین آرمی اور پولیس کے اشراک سے آگ پر فوری طور قابو پالیا تاہم رنجیت سنگھ کے مکان کی اوپری منزل تباہ ہوگئی۔ فائر برگیڈ کی بر وقت کاروائی سے ملحقہ مکانوں کو فوری طور خالی کیا گیا جسکی وجہ سے آگ کو پھیلنے سے روکا گیا ۔اطلاعا ت کے مطابق آتشزنی سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔