کشتواڑ//کلچرل فئیسٹ2017 کیلئے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ میں آڈیشن لیا گیا ،جس میں 350 سے زائد طلبا نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ان طلبانے ’’کثرت میں وحدت‘‘کے موضوع پر مختلف کلچرل گروپ ڈانس ،ڈرامہ اور اجتماعی گانے پیش کئے۔کشتواڑ او ر ملحقہ علاقوں کے پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے بچوں نے اس میگا ایوئینٹ میں اپنی ذہانت پیش کرکے 23اگست 2017کو مجوزہ میگا ایوینئٹ میں جگہ پانے کے لئے مقابلہ میں شرکت کی۔فوج نے بھی اس ایوئینٹ کے آخری دن میں 10000,20000,30000 روپے بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے لئے رکھا ہے۔آڈشن کا آخری رائونڈ 10اگست2017کو بائز ہائر سیکنڈری سکول کشتواڑ میںصُبح9:30 سے1:30بجے بعد دوپہر تک منعقد ہوگا۔اساتذہ اور طلب انے فوج کی جانب سے ایسا ایوئینٹ منعقد کرنے کی سراہنا کی ا ور کہا کہ اس سے طلبا میں کافی اعتماد پیدا ہوگا اور انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔