ریاسی//اے آر جی پروڈکشن کی ہدایت میں سنیل گنڈوترہ کی جانب سے گائے ہوئے پنجابی ویڈیو نے ریاسی میں تہلکہ مچادیا ہے کیونکہ اس گانے کی ساری شوٹنگ ریاسی میں ہی ہوئی ہے۔چند روز قبل ایک تقریب ریاسی میںمنعقد کی گئی جس میں پنجابی ویڈیو گاناجاری کی گیا تھا ۔اس تقریب میں ایک نامور گلوکار راجو وجے پوریہ مہمان خصوصی تھے جبکہ گائیک سریندر سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔اس گانے کیپوری شوٹنگ ریاسی میں کی گئی ہے ،جسے رتک ببوریہ نے تحریر کیا ہے اور سو شماگنڈوترہ نے پیش کیا ہے۔اس گانے کے ہیرو وشال اور سونیا راجپوت ہیں۔ان کالکاروں کے علاوہ اس میں کرن دیو سنگھ، نیلم راجپوت، دیو راجپوت، آکرتی گپتا، رجت سلاریہ، من دیپ سنگھ،شوا راجپوت، انشمن خان ،اعظمیٰ ،سونو گجراتیہ، نتن و دیگر کلاکاروں نے بھی اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا ہے۔