پیپلز لیگ کا شیخ عزیز کو نویں برسی پر خراج عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//پیپلز لیگ کے ایک دھڑے نے شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی 9ویں برسی کے سلسلہ میں 11اگست کے پروگراموں کاجائزہ لیا۔ لیگ کا ایک اجلاس زیر صدارت سید محمد شفع منعقد ہوا جس میں ماسٹر عبدالرشید ، حاجی محمد رمضان ،غلام قادر راہ، محمد شفیع میر،نذیر احمد شاہ،مشتاق احمد صوفی ، غلام قادر رینہ ،پرویز احمد بٹ ،برکت احمد ، محمد یوسف بٹ ،عبدالرشید متو سمیت تمام ضلع صدور نے شرکت کی ۔ اجلاس میں غلام محمد خان سوپوری کی طرف سے جیل سے بھیجے گئے خصوصی پیغام جس میں انہوں نے مجلس شوریٰ کے ممبران سے لیگ کے عظیم سپوتوں شیخ عبدالعزیز ، ایس حمید وانی ، غلام محمد بلہ، نذیر احمد وانی اورڈاکٹر عبدالاعلیٰ کے حوالے سے ایوارڈ قائم کرنے کی تجویز پیش کی جس کا مجلس شوریٰ نے خیر مقدم کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ شیخ عزیز کی برسی کے حوالے سے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جو بھی پروگرام آئے گا اس کو عملی جامہ پہنانے کی تمام اراکین لیگ کو ہدایت دی گئی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *