سرینگر/ سید اعجاز /پی ڈی پی کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی محمد خورشید عالم نے جمعہ کو سرینگر کے گوگجی باغ علاقے میں قائم گوجر بکروال بائز ہوسٹل کوفرنیچر اور دیگر ساز سامان کے لئے اپنے سی ڈی ایف سے 5 لاکھ روپے واگذار کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ادارے میں زیر تعلیم گوجر بکروال بچوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سکرٹری و پی ڈی پی لیڈر محمد یاسین پسوال ،منتظر محی الدین،سٹیٹ سکر ٹری ،حمید کوشین بھی شامل تھے۔ محمد یاسین پسوال نے محمد خورشید عالم کے اس ہمدرادنہ رویہ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے گوجرطبقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔