سرینگر/ //7اگست 2017کو دستکاری کے قومی دن کے موقعے پر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے شروع کی گئی میڈیا مہم کے ایک حصہ کے طور پر ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی (ڈی ایف پی) 5اگست 2017کو دوپہر گیارہ بجے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں ایک پروگرام کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ نوجوانوںمیں دستکاری سے متعلق جانکاری فراہم کی جاسکے۔ یہ مہم ٹیکسٹائل اور ایچ آر ڈی وزارت کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 5اگست 2017کو وزیر تعلیم محمد الطاف بخاری مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب پر موجود ہوں گے جبکہ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر مہمانِ اعزازی کے بطور تقریب پر موجود ہوں گے۔