بھدرواہ/ /بھدرواہ فارسٹ ڈویژن اور فارسٹ پروٹکشن فورس نے لکڑی سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈویژن کے چرالہ رینج میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی ضبط کی ۔ اطلاعات کے مطابق فارسٹ ڈویژن بھدرواہ کو لکڑی سمگلروں کے متعلق ایک جانکاری ملی ،جس پر کارروائی کرتے ہوئے سنٹرل فارسٹ کنٹرول روم بھدرواہ اورفارسٹ کنٹرول روم چرالہ اور بھدرواہ یونٹ کے ایف پی ایف جی۔8 گاما یونٹ کے اہلکاروں نے تحت بھدرواہ ڈی ایف او وویک ورما ایک کاروائی کی اور چرالہ رینج کے جائی بلاک کے 36نمبر کمپارٹمنٹ میں غیر قانونی طور سے کاٹی گئی142.65 مکعب فٹ تعمیراتی لکڑی ضبط کی،جو کہ مکی کے مختلف کھیتوں میں سمگلنگ کے لئے چھُپا کر کے رکھی گئی تھی۔ ڈی ایف او وویک ورما نے کہا کہ شاید یہ لکڑی سر سبز دیودار کے درختوں کی تھی جسے سمگلنگ کے لئے کھیتوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ لکڑی کو ضبط کرکے اییک کیس درج کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں تحت قوانین ضروری کاروائی شروع کی گئی ہے۔