سبزی کلسٹروں کیلئے 20لاکھ روپے واگذار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//2017-18کے تحت ریاستی اورمرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری اورخصوصی پروجیکٹوں کی تکمیل کویقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر الطاف اعجاز اندرابی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر انپٹس،جوائنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ،مشروم کوارڈینیٹر اورڈویژنل آفیسران کے علاوہ تمام چیف ایگریکلچر آفیسران نے شرکت کی۔انہوںنے مختلف سکیموں کے خدوخال کے بارے میںجانکاری دی جبکہ خصوصی پروجیکٹوں کی عمل آوری کی طر ف توجہ مبذول کی گئی۔انہوںنے کہا کہ سکیموں کی عمل آوری کے لئے شفافیت کے ساتھ فنڈس واگذار کئے جائیںگے۔انہوں نے افسران پر زوردیا کہ وہ فنڈس کا منصفانہ استعمال کریں۔ اندرابی نے ضلع سرینگر ،اننت نا گ اور پلوامہ ویجیٹیبل کلسٹر پروگرام کی عمل آوری کےلئے کئے جارہے اقدامات پر روشنی ڈالی۔جہاںپر ہر اےک کلسٹر کے لئے 5لاکھ روپے واگذار کئے گئے ہیں۔میٹنگ کے دوران تمام ایگریکلچر آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع میں ایسے ایک بلاک کی نشاندہی کریں جو کہ موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہوکر رہ گیا ہے تاکہ اسے اس پروجیکٹ کے دائرے میںلایا جاسکے جس سے اس بلاک پر منفی موسمی حالات کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔سی اے او کپوارہ نے بتایا کہ ہیچی مرگ گاﺅں میں ٹماٹروں کی کاشت کے لئے 200کنال اراضی مخصوص رکھی گئی ہے جہاںجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر سبزیوں کی کاشت کی جائے گی تاکہ کسانوں کی اقتصادیات کو مزید فروغ حاصل ہوسکے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کپوارہ ضلع میں 5کروڑ روپے کا چیف منسٹرس ایپی کلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جاری ہے جس سے ضلع میں شہدکی پیداوار میں اضافہ ہوگااور اس شعبے سے وابستہ افراد کی آمدنی بھی بڑھے گی۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *