شوپیان//شوپیان میں لشکرطیبہ کے 3بالائی زمین ورکروں کی گرفتاری کادعویٰ کرتے ہوئے پولیس نے کہاکہ گرفتارشدگان کی تحویل سے3ہتھ گولے برآمدکئے گئے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مصدقہ اطلاع ملنے پر شوپیان پولیس نے 62 آرآر کے اشتراک سے ناگہ بل زینہ پورہ کے نزدیک ناکہ لگارکھاتھا،اوراس دوران یہاں لشکر طیبہ سے وابستہ 3بالائی زمین ورکروں شوکت احمد میر ولد عبدالکبیر میرساکن مولو چترگام ،وسیم احمد صوفی ولدمشتاق احمدصوفی ساکن چترگام کلان اور جنید علی بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن سوگو ہند ہامہ کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے 3 ہینڈ گرینیڈ برآمدکئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دوران پوچھ تاچھ گرفتار کئے گئے نوجوانوںنے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم جنگجو وسیم احمد شاہ کے ساتھ کام کرتے تھے اور وسیم احمد شاہ نے انہیں پولیس پوسٹوں پر گرینیڈ پھینکنے،پولیس اہلکاروں سے ہتھیار چھینے اور انہیں مارنے کا کام سونپا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دوران انٹروگیشن لشکرطیبہ کے تینوں گرفتاربالائی زمین ورکروں نے ملی ٹنٹوں کے نشانے پر پولیس پوسٹوں کا خلاصہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق شوپیان پولیس نے گرفتارشدگان کیخلاف ایک کیس زیر ایف آئی آرنمبر47/2017زیردفعہ 7/25انڈین آرمزایکٹ اورغیرقانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے سے متعلق قانون18-ULAکے تحت درج کرکے اُن سے مزیدپوچھ تاچھ جاری رکھی ہے۔