سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے پروجیکٹ بیکن، سمپرک اور بارڈر روڈز آرگنازیشن کے ہمنک کو سونپے گئے ریاست میں سڑک نیٹ ورک پر جاری کام کا جائیزہ لیا۔پروجیکٹ بیکن کو ریاست کے تینوں خطوں میں روڈ ڈیولپمنٹ کا کام سونپا گیا ہے جبکہ پروجیکٹ سمپرک کو جموں۔ راجوری۔ پونچھ میں سڑکوں میں بہتری لانے اور انہیں ترقی دینے اور پرونیکٹ ہمنک کو لداخ خطہ کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ، کمشنر سیکرٹری ریونیو، پروجیکٹ بیکن، پروجیکٹ سمپرک کے چیف انجنیئرز، آر اینڈ بی کشمیر اور پی ایم جی ایس وائی کے چیف انجنیئرز کے علاوہ دیگر سنیئر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ڈویثرنل کمشنر جموں اورڈویثرنل کمشنر کشمیر، بارہ مولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندر بل، لیہہ، ڈوڈہ، پونچھ، راجوری، کشتواڑ، سانبہ اور کٹھوعہ کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔بی آر او کی جانب سے ریاست کے تینوں خطوں میں سڑک رابطوں میں بہتری لانے میں اہم رول ادا کرنے پر روشنی ڈالتے ہوئے چیف سیکرٹری نے بی آر او پر زور دیا کہ وہ تمام اہم شاہراؤں پر جاری کام میں سرعت لائیں۔ انہوں نے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں، ڈویثرنل کمشنر جموں، ڈویثرنل کمشنر کشمیر اور ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ بی آر او کے ساتھ رابطے میں رہیں اور تمام مسائل کو حل کرنے و پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ٹائم لائین مقرر کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سڑک پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنا ریاست کی ترقی کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے پروجیکٹ بیکن سڑکوں پر جاری کام کا جائیزہ لیا۔انہوں نے پروجیکٹ سمپرک اور پروجیکٹ ہمنک سڑکوں کا بھی جائیزہ لیا۔بی آر او سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ کیرن اور ٹنگڈار سیکٹر میں مختلف سڑکوں پر جاری کام میں تیزی لائیں۔ چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر ماہ کے تیسرے ہفتے میں میٹنگیں منعقد کر کے تمام بی آر او پروجیکٹس کی طرف سے جاری کام کا جائیزہ لیا۔