پاکستانی وزیراعظم کا بیان حوصلہ افزائ:بار ایسوسی ایشن

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر // کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سرینگر نے کنیلون بجبہاڑہ میں موٹر سائیکل پر سوار غلام محی الدین بٹ کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے فورسز کے ہاتھوں دیگرعام شہریوں کو زخمی کرنے کے واقعہ کی بھی مذمت کی ہے۔بار ایسوسی ایشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے شبیر احمد شاہ کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا۔ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس دوران آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ وفد بار ایسوسی ایشن ممبران سے ملاقی ہوا جس کی سربراہی معروف اسلامی سکالر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے سیکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کررہے تھے۔ بار ایسوسی ایشن نے وفد کو بتایا کہ امت مسلمہ کے پاس اسلام کے دشمنوں سے نمٹنے کا واحد ایک راستہ ہے کہ وہ مسلکی تضاد سے اوپر اٹھکر کھڑے ہوں۔ بارنے وفد کو بتایا کہ بھارت میں کل 25کروڑ مسلمان رہتے ہیں مگر مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور جب تک وہ سارے متحد نہیں ہونگے ،وہ اپنے دشمن کو ہرانہیں سکتے۔اس موقع پر مولانا سیف اللہ نے کہا کہ اگرچہ اسلام میں میں طلاق کی اجازت ہے تاہم پیغمبر اسلام نے کہا ہے کہ اللہ نے جن چیزوں کی اجازت دی ہے ، ان میں طلاق سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہے۔ انہوں نے بار ممبران کو مسلم پرنسل لاءبورڈ کی سپریم کورٹ میں کوشش سے آگاہ کیا جو سہ طلاق کی دفاع میں لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دستخطی مہم شروع کی گئی ہے اور6.5کروڑ مسلمانوں نے دستخط کئے ہیں تاکہ یہ بات واضح کی جائے کہ مسلمان اپنے دین کی دفاع کیلئے کچھ بھی کرستے ہیں۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *