مختصر خبریں

Kashmir Uzma News Desk
6 Min Read

۔113کنال اراضی پر بھنگ کی کاشت تباہ

سرینگر//ایکسائز کمشنر جموں و کشمیرکی ہدایت پر اورڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو ) کشمیر کی نگرانی میں ایکسائز ٹیم نے سنیچر کو بانڈی پورہ میں 56کنال،اننت ناگ 25کنال اورگاندربل میں 32کنال اراضی پر بھنگ کی کاشت کو تباہ کردیا۔اُدھر محکمہ ایکسائز نے بھنگ کی کاشت کرنے والے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ نشیلی پودوں کی کاشت سے پرہیز کریں اورتین دن کے اندر اندر خود ہی بھنگ کی فصل کو تباہ کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 
 
 

گرفتاریاں سیاسی انتقام گیری:نیشنل فرنٹ/تحریک مزاحمت

نعیم خان کی حراست میں توسیع قابل مذمت

سرینگر//نیشنل فرنٹ نے پارٹی چیئر مین اور سینئر مزاحمتی لیڈر نعیم احمد خان کی حراست میں توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مزاحمتی قائدین کا سیاسی عقیدہ توڑنے کی سر توڑ کوشش کررہا ہے۔موصولہ بیان میں پارٹی نے نعیم خان و دیگر گرفتار شدگان کی حراست میں توسیع کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوی اقدام قرار دیا۔ نعیم خان سمیت 6حریت قائدین و کارکنان کو این اے آئی نے24جولائی گرفتار کیا۔اُنہیں گذشتہ روز دلی کی ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔نیشنل فرنٹ ترجمان نے کہا کہ نعیم خان سمیت دیگر گرفتار شدگان کیخلاف جن قانونی دفعات کا سہارا لیا جارہا ہے اُن سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے وہ سیاسی لیڈر نہیں کوئی مجرم ہیں۔تحریک مزاحمت کے سربراہ بلال صدیقی نے آزادی پسند رہنماﺅںاور کارکنوںکی گرفتاریوں کوسیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947سے ہی حکمران جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے انتہائی درجہ کے ظلم وستم اور گرفتاریوں کا سلسلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں لیکن اس طرح کے حربوں سے نہ ہی وہ ماضی میںکامیاب ہوئے اور نہ مستقبل میں ہو سکتے ہیں۔ بلال صدیقی نے رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو دبایا نہیںجا سکتا۔
 

یاور کو بندوق اٹھانے کیلئے مجبور کیا گیا:قاضی یاسر

سرینگر //امت اسلامی نے ےاور نثار شیرگجری کو خراج عقید پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاور ایک بہاردر لڑکا تھا اور ہمیشہ سے ہی لوگوں اور سماج کی مدد کیلئے تیار رہتا تھا۔تنظیم کے سربراہ قاضی احمد یاسر نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2014کے دوران لوگوں میں امداد تقسیم کرنے میں مذکورہ نوجوان نے انتہائی ہمت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاور کو بار بار گرفتار کیا جارہا تھاجس کی بنیاد پراُس نے بندوق اٹھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاور کو دماغی اور جسمانی اذیتیں دی جاتی تھیں اور آخر کار اس نے اذیتیوں سے نجات پانے کیلئے دوسرا راستی اختیار کیا۔ 
 

میڈیا کا ایک حصہ کشمیریوں کے خلاف برسرپیکار:جنرل موسیٰ

سرینگر//تحریک کشمیر کے صدر جنرل موسیٰ نے کہا ہے کہ صحافت جمہورےت کا اےک اےسا مضبو ط ستون ہے جس پر حق وصداقت کی بنےادےں ٹکی ہوئی ہےں۔انہوں نے کہا کہ ان بنےادوں کو ذاتی مفاد کی نذر کرنا جمہورےت کے لئے تباہ کن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دلی مےںبےٹھے چند صحافی ان بنےادی اصولوں کو ےکسر نظر انداز کرکے کشمےرےوں کے خلاف برسر پےکار ہےں اور پورے ہندوستان مےں جھوٹ کے بل پر کشمےر ےوں کو بدنام کررہے ہےں۔
 

کونگہ ڈوری گلمرگ میں ریچھ کا حملہ،بکروال زخمی 

ٹنگمرگ// کونگ ڈوری گلمرگ میں خونخوار ریچھ نے خانہ بدوش بکروال پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خانہ بدوش بکروال محمد رشید ولد فتح محمد ساکنہ سوییاں پونچھ تحصیل منڈی اپنے مال مویشوں کو نزدیکی جنگل کی طرف لے جارہا تھا کہ اس دران اچانک گھنی  جھاڑیوں سے ایک خونخوار ریچھ نمودارہوا جس نے بکروال پر حملہ کرکے اسے شدید طور زخمی کردیا اگرچہ بکروال نے اپنے بچاو کی خاطر شور مچایاتاہم ریچھ نے اس کے سر ،بازوں اور ٹانگ پر گہرے زخم دیکر لہولہان کردیا ۔ جب تک آس پاس سے دیگر لوگ کلہاڑیاں لیکر جائے حادثے پر پہنچ جاتے تب تک ریچھ غائب ہوگیا ۔خون میں لت پت  زخمی بکروال کو فوری طوہلیتھ سنٹر گلمرگ اور بعد میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنگمرگ منتقل کرایا گیا ۔ معلوم ھوا ھے کہ دس روز قبل بھی ریچھ نے گلمرگ کی ایک بہکپر بکروال میاں بیوی پرحملہ انھیں زخمی کردیا تھا۔
 

کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل 

مزدورنے کی خودکشی 

ظفر پوسوال
کوٹرنکہ // بدھل ایک گھرمیں بجلی کرنٹ لگنے سے نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔صبح سویرے ایک نوجوان ارشد حسین ولد محمد شبیر ساکنہ گھبر گھر میں آرام سے نیند میں سورہاتھا کہ اچانک گھر میں بجلی کی تار ارشد حسین پر گری اور موت واقع ہوگئی ۔مقامی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ان لوگوں کو معاوضہ فراہم کرے ۔ادھرضلع ریاسی میںاُترپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک مزدورنے کرایے کے کمرے جہاں وہ رہائش پذیرتھا میں خودکوپھانسی لگاکرخودکشی کرلی ہے۔جس کی شناخت دیپ چند(24) ساکن سنت کبیرنگراُترپردیش کے طورپرہوئی ہے۔پولیس افسرنے بتایاکہ مزدورکی لاش اس کے کرایے کے کمرے میں گذشتہ رات ملی تھی۔پوسٹ مارٹم کرواکرپولیس نے نعش لواحقین کے سپردکی اورمعاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *