سرینگر //سونرکوہل دریش کدل میں آگ کے واقعہ میں 2مکانات کو نقصان پہنچا۔ سنیچر کو سونر کوہل میں حاجی غلام محی الدین زرگر ولد علی محمد اور نصرا للہ صحاف ولد مرحوم غلام نبی کے مکانات میں آگ لگ گئی ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر سروس عملے نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ فائر سروس محکمہ کے ڈیوٹی آفیسر نے کشمیرعظمیٰ کو بتایاکہ آگ کو بجھانے کیلئے 8گاڑیوں کو استعمال کیاگیا اور 2گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی اور مکانات کی اوپری منزل خاکستر ہوگئی۔