سرینگر// شہر خاص میں دن دہاڑے ایک ماروتی کار پر چوروں نے اڑالی ۔ پائین شہر کے پچہ کدل کاوڈارہ میں ایک صحافی معراج الدین مسکین کی ماروتی زیر نمبرJKOIF/2254 کو سنیچر کو گھر کے باہر چوروں نے اڑا لی۔معراج الدین مسکین نے بتایا کہ حسب معمول انہوں نے ماروتی گھر کے باہر رکھی تھی،اور ایک بجے دن تک گاڑی وہی پر کھڑی تھی،تاہم4بجے کے قریب جب وہ کسی کے کام کیلئے گھر سے باہر نکلے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گاڑی موجود نہیں ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے پولیس تھانہ نوہٹہ میں ماروتی کار کی چوری سے متعلق رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کے دستاویزات بھی اس میں موجود ہے۔