قربانیاں ناقابل فراموش:مزاحمتی خیمہ

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
سرینگر//حریت (ع )،تحریک حریت، مسلم کانفرنس، سالویشن مومنٹ،مسلم کانفرنس ،محاذ آزادی ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ،ینگ مینز لیگ ، تحریک استقامت اور مسلم خواتین مرکزنے حالیہ ایام میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔حریت (ع ) نے سانبورہ پانپور میں تصادم آرائی کے دوران کوجاں بحق ہوئے جنگجو کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم نصب العین کیلئے یہاں کے عوام جو مالی اور جانی قربانیاں پیش کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ ان قربانیوں کی بدولت ہی آج عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کو اس پورے خطے کے امن اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے ۔ترجمان نے پلوامہ میں نہتے مظاہرین کیخلاف طاقت اور تشدد کے بیجا استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے عوام کیخلاف آئے روز طاقت کا استعمال سرکار کی روز مرہ کے فرائض میں شامل ہو گیا ہے اور فورسز کی ظلم و زیادتیوں کیخلاف برسر احتجاج عوام پر ظلم و تشدد ڈھانا سرکاری پالیسی کا حصہ بن گیا ہے ۔ تحریک حریت کا ایک وفد نے امرگڑھ سوپور اور بارہ مولہ جاکر حال ہی میں جاں بحق ہونے نوجوانوں کے لواحقین کو سید علی گیلانی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ وفد میں شاہ ولی محمد، بشیر احمد قریشی،نذیر احمد خواجہ اور بارہ مولہ ضلع سے وابستہ کارکنان شامل تھے۔شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وفد نے کہا کہ سوپور کے عوام نے ہمیشہ سے ہی آزادی اور اسلام کے حق میں ہرممکن قربانیاں دی ہیں۔ مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے کارگزار صدر جہانگیر غنی نے جنوبی کشمیراور سوپورمیں فورسز کی جانب سے ہلاکتوں پہ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری قوم تنازعہ کشمیر کے حل تک قربانیاں دیتے رہیںگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیراور کشمیری عوام کے خلاف جنگ چھیڑ دی ہے اور کشمیر کی تحریک آزادی کے خلاف چاروں طرف سے حملہ آورہے۔سالویشن مومنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر نوجوان ہمارے بہتر مستقبل کے لئے اپنی اٹھتی جوانیوں کو لٹارہے ہیں۔ اس دوران پارٹی کے عدنان سلفی ،شیراز احمد ،مفتی مدثر ،فاروق احمد ،جاوید احمد ،مشتاق احمد ،فاروق احمد اور دیگر کارکنان نے پلوامہ ،شوپیان اور سوپور میں غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ترجمان نے جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی کی گرفتاری کی مذمت کی۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں سامبورہ پانپور میں فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں جاں بحق ہوئے جنگجو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اس دوران محاذآزادی کے قطب عالم نے امر گڑھ سوپور میں جاں بحق ہوئے دانش احمد کے گھرجاکرلواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *