سرینگر//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے 330میگاواٹ کشن گنگا پاور پروجیکٹ جو بانڈی پور ضلع کے گریز علاقے میں تعمیر ہو رہا ہے پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، کمشنر سیکرٹری مال، سیکرٹری قانون ، انصاف و پارلیمانی امور ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ، سیکرٹری( ٹیکنیکل ) پی ڈی ڈی ، ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، پی جی سی آئی ایل ، این ایچ پی سی کے نمائندے و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔بارہمولہ ۔ لیہہ ۔کرگل کے ڈپٹی کمشنر ، بڈگام اور پلوامہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں حصہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے 220 کے وی کشن گنگا ۔ امرگڈھ ۔واگورہ ٹرانسمیشن لائن ، 220 کے وی آلسٹینگ ۔ دراس ٹرانسمیشن لائن پر جاری کام کا بھی جائزہ لیااور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اراضی کی حصولیابی و دیگر معاوضوں کے معاملات کو نمٹائے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ان پروجیکٹوں کے سلسلے میں ٹائم لائن مقرر کی گئی ۔پروجیکٹوں سے متاثرہ کنبوں کے باز آباد کاری منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔