کپوارہ/اشرف چراغ /ہندوارہ میں پولیس کے ہاتھو ں ایک مقامی صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف صحافیو ں نے احتجاج کیا اور معاملہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔اتوار کو کپوارہ کاایک صحافی جاوید زرگر کسی کام سے بارہ مولہ جارہا تھا کہ وتر گام میں پولیس نے اس کی گا ڑی کو روک کر جاوید زرگر کی مارپیٹ کی ۔واقعہ کے خلاف کپوارہ جرنلسٹس فریٹر نٹی اور ہندوارہ میڈیا ایسو سی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ہندوارہ میں پیر کو صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے ایس پی دفتر کے باہر دھرنا دیا اور سوپور پولیس کی اس کاروائی کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی فوری طور تحقیقات ہونی چاہئے ۔