سرینگر//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری ڈاکٹروں نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو انتہائی ذمہ داری سے نبھائے ہیں اور طبی شعبوں کو بہتر سمت دینے میں ایک عظیم رول ادا کیا ۔ بخاری نے کہا کہ پچھلے 25برسوں کے نامساعد حالات کے دوران ، ایس ایچ ایم ایس اور سکمزمیں ڈاکٹروں نے دن رات محنت کی اور ہیلتھ سیکٹر میں نئی روح پھونکی بلکہ کئی ڈاکٹروں نے اپنی جانیں گنوادیں ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر نے روٹری کلب راجوری کی طر ف سے منعقد تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقعہ پر بخاری نے پروجیکٹ گفٹ آف لائف کا ماہ نام نیوز لیٹر کا اجرا کیا۔ اس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر صائمہ رشید ، سیکرٹری ہیلتھ، ممبر ایس ایس آر بی مشیر اے مرزا ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سلیم الرحمان نیشنل کوآڈنیٹر گفٹ آف لائف اے سی پیٹر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ 6؍ اگست کو سرینگر میں ایک سی ایچ ڈی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا اور لگ بھگ 300 بچوں کو سکریننگ کے لئے رجسٹر کیا گیا ۔بخاری نے روٹری پروجیکٹ کے ممبران اور فورٹس ایسکارٹ ہسپتال کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ان ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی وعدہ بند ہے۔