کشتواڑ//خطہ چناب کومختلف مذاہب اور مسالک کا ایک گلدستہ قرار دےتے ہوئے ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج کہاکہ صرف سیکولرازم کاپرچم بلندرکھ کر ہی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔پریس کے لئے جاری ریلیز کے مطابق پہالوار،تھننہ، کھارپورہ، بٹپورہ، شنگم، چنگام، مٹومحلہ، پسرکوٹ، لوئیدھار اورمغل میدان دورہ کے دوران پی ڈی پی ۔بھاجپامخلوط سرکارپربرستے ہوئے سروڑ ی نے کہاکہ اقتدارکی بھوک میں یہ پارٹیاں ملک اورریاست کی عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ چناب خطہ کے عوام جن میں اندروال، ڈوڈہ، بھدرواہ، کشتواڑ، رام بن اوربانہال آتے ہیں، سیکولرازم کی مثال ہیں جہاں سبھی مذاہب کے ماننے والے پیار ومحبت سے رہتے ہیں۔سروڑی نے کہاکہ موجودہ فرقہ پرست اتحادنے یہ ثابت کردیاکہ سیکولرازم ہی تعمیروترقی میں کلیدی کردار نبھاتاہے کیونکہ2015کے چناﺅمیں ان جماعتوں کے عوام کو تقسیم کرکے اقتدار پایا اوراب عوام کو مایوسی کے سِواکچھ نہیں دے پائے جس کے بعد عوام میں اب یہ احساس دن بدن زندہ جاوید ہوتاجارہاہے کہ سیکولرجماعتیں ہی ریاست اوران کیلئے بہترہیں ۔سروڑی نے عوام سے تقسیمی عناصرکیخلاف ایک جٹ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ سیکولرازم کے حسن کومفادپرستوں اور فرقہ پرستوں سے محفوظ رکھنے میں عوام کا اہم کردار ہے۔اُنہوں نے کہاکہ گمراہ کن اورلبھاﺅنے نعروں کی لپےٹ میں نہ آتے ہوئے سیکولرازم کے پرچم کو بلندرکھنالازمی ہے۔سرروڑی نے موجودہ مخلوط سرکارپرعوام کو گمراہ کرنے کاالزام عائدکیا۔اُنہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے اقتدار تک پہنچنے کیلئے دفعہ370کوتحفظ فراہم کرنے،بھاجپانے ہرشہری کے کھاتے میں15لاکھ روپے جمع کروانے اور پی ڈی پی نے ریاست کے خصوصی درجہ دفعہ370اوردفعہ35Aکوتحفظ فراہم کرنے کاوعدہ کیا۔سروڑ ی نے مزیدکہاکہ پی ڈی پی نے افسپاہٹانے کابھی وعدہ کیا اور کشمیری عوام کو بیوقوف بناکرووٹ بٹورے لیکن آج اقتدار میں آکروہ سب کچھ اُلٹ کررہی ہے۔سروڑی نے کہاکہ پی ڈی پی نے خطہ چناب کے عوام کیساتھ بھی پاورپروجیکٹوں سے متعلق بڑے بڑے وعدے کئے لیکن سب خاک ہوئے۔سروڑی نے رہبرتعلیم اساتذہ کے تئیں مخلوط سرکارکے روئےے کوافسوسناک قرار دےتے ہوئے کہاکہ انہیں وقت پراُجرت نہیں ملتی ہے جس کیوجہ سے ان کے گھراوراسکولوں کانظام درہم برہم ہوجاتاہے۔اُنہوں نے ملازمین دشمن پالیسی کیلئے مخلوط سرکارکوآڑے ہاتھوں لےتے ہوئے مزیدکہاکہ راشن کی عدم دستےابی سے عوام بری طرح متاثر ہے۔اپنے دورے کے دوران سروڑی نے کچھ اہم سڑکوں جن میں تھل کواتھ، ہرنا، دربیل، سیری بلانا پرتارکول بچھانے کااعلان کیا، یہ سڑکیں مغل میدان میں آتی ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ سروڑی نے پوری کردی۔اُنہوں نے کہاکہ یہ کام محکمہ تعمیراتِ عامہ کرے گا۔سروڑی نے زیرتعمیر سی آئی سی عمارت جسے محکمہ دیہی ترقی 50لاکھ کی لاگت سے تعمیرکرریاہے، کابھی معائنہ کیا۔سروڑی نے محکمہ دیہی ترقی کے حکام کو ہداےت دی کہ وہ مجوزہ سی سی آئی عمارت کامنصوبہ مرتب کریں۔ اُنہوں نے کہاکہ کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے۔اُنہوں نے حکام سے کہاکہ وہ سی آئی سی عمارت کے کام کاازخود معائنہ کرتے رہیں اور کام کی رفتار تےزکریں۔سروڑی نے اس عمارت کی پہلی منزل کی تعمیر کیلئے30لاکھ روپے واگذارکرنے کااعلان بھی کیا۔اس سے قبل سروڑی نے چنگام، پسرکوٹ او رلوئی دھار کادورہ کیا اور وہاں کرشن لال جی، عبدالعزیز ،بشیرجانگوکی اہلیہ ، فقیر چند کیا ہلیہ کی حالایہ وفات پرگہرے رنج والم کااِظہارکیااور غمزدگان کی تعزیت پرسی کی۔