جموں //عوام کو حق اطلاعات سے متعلق ضروری جانکاری فراہم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی ، وزارت برائے اطلاعات ونشریات حکومت ہند، جموں کشمیر ریجن کی جانب سے یہاں انڈین انسٹی چیوٹ آف ماس کمیو نی کیشن وکاس بھون باہو پلازہ جموں میںایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران صدارت کے فرائض منوہر کھجوریہ ریجنل ڈائریکٹر آئی آئی ایم سی جموں نے انجام دئیے۔جبکہ پرم جیت سنگھ اور ظہیر عباس لاء آفیسرز سٹیٹ انفارمیشن کمیشن جموں و کشمیر مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے ریسوس پرسنز کے طور پر ڈی ایف پی آفیسرز کو آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کے بارے میں ضروری معلومات دیں۔آرینٹیشن ورکشاپ کا آغاز نیہاجلالی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایف پی حکومت ہند جموں کشمیر ریجن کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔منوہر کھجوریہ کی سربراہی ماہرین کی ٹیم نے شرکاء کی جانب سے ابھارے گئے متعدد نکات اور سوالوں کا تسلی بخش جواب دیا۔اس موقعہ اس ایکٹ سے متعلق باہمی بحث ومباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا اس دوران ، اطلاعات، معلومات،اور دیگر تکنیکی امور زیر بحث لائے گئے۔اس بارے میں عوام خاص طور سے دیہی علاقوں کے عوام کو اس ایکٹ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف فیلڈ پبلیسٹی جموں کشمیر ریجن کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر خصوصی طور پر دیہی علاقوں ایک زور دار جانکاری مہم شروع کی جارہی ہے۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منوہر کھجوریہ نے آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے یہ ایکٹ ایک موثر ہتھیار کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ اس ایکٹ کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے لگن وتندہی سے کام کریں۔اس ورکشاپ میں ریاست جموں و کشمیر کے آئی آئی ایم سی کے کچھ طلباء نے بھی شرکت کی اورینٹشن ورکشاپ میں شامل ہونا ان کے لئے ایک نیا تجربہ تھا۔