جموں//جموں وکشمیر لیجسلیٹیو اسمبلی پبلک انڈر ٹیکنگ کی کمیٹی کی میٹنگ ایم ایل اے ست پال شر ما کی صدارت میں منعقد ہوئی اور جموں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی اے جیز آڈٹ رِپورٹ پر غور و خوض ہوا ۔ ممبران قانون سازیہ اجات شترو سنگھ، عبدالمجید لارمی ، راجا منظور احمد، محمد خلیل بندھ، انجینئر عبدالرشید اور وکرم رندھوا نے میٹنگ میں شرکت کی اور اپنے قیمتی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھے ۔کمیٹی نے تفصیلی طور سی اے جیز آڈِٹ پیراز پر بحث کی جن میں گاندربل پاور پروجیکٹ میں آر ایم یو پروجیکٹوں کی غیر منصوبہ جاتی عمل آوری ، پاور پروجیکٹوں کے کام میں سست رفتاری اور لیبر سس کی ادائیگی میں غیر ذمہ داری کا اظہار شامل ہے۔کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی دھیرج گپتا اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈی سی شاہ فیصل نے کمیٹی کو کارپوریشن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفاصیل پیش کیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی اے جیز رِپورٹ میں درج نکات پر ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ڈیولپمنٹ پاور ، سیکرٹری ٹیکنیکل پی ڈی سی ، چیف انجینئر ایس اینڈکیو جموں اورچیف انجینئر ایم اینڈ آر ای کشمیر اور جموں، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ، چیف انجینئر پی ڈی سی کے علاوہ دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔