جموں// دفعہ 35۔اے پربی جے پی کی خاموشی کولیکر پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے نمائش گرائونڈ جموں میں زبردست احتجاج کیاجس میں جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ ،ریاستی صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ اوریش پال کنڈل کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکن بھی شامل تھے۔ورکروں نے بی جے پی کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اورریاست جموں وکشمیراورملک کے مفادمیں اس دفعہ کوختم کرنے کازوردار مطالبہ کیا۔اس موقعہ پرمیڈیاافرادسے بات چیت کرتے ہوئے ہرش دیونے کہاکہ کشمیرکی سیاسی جماعتیں بشمول این سی اور پی ڈی پی نے یہ یک آواز ہوکر اس دفعہ کوختم نہ کرنے کی زوردار وکالت کی ہے ۔حالانکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوموارکوایک میٹنگ کے دوران مرکزی سرکار سے اعلانیہ کہہ دیاہے کہ اس دفعہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی توحالات قابوسے باہرہوسکتے ہیں ۔ ایک دن پہلے عمرعبداللہ کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے ہرش دیو نے کہاکہ وہ اپنے والدسے بھی ایک قدم آگے بڑھ گئے اوراس دفعہ پرمرکزکی پوزیشن پراعتراض کیااورکہاکہ جموں وکشمیرکے بھارت یونین کے ساتھ الحاق اورریاست کوخصوصی درجہ ایک ہی سکے کے دوپہلوہیں۔ اسی طرح سے گذشتہ ماہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکز کوخبردار کیاتھاکہ اگراس دفعہ کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑچھاڑکرنے کی کوشش کی گئی تو وادی میں ہندوستان کاپرچم کوئی نہیں لہرائے گا۔