سرینگر// قرفلی محلہ حبہ کدل میں آگ کی واردات میں ایک رہایشی مکان خاکستر ہوا تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔بدھ کی صبح قرفلی محلہ میں ایک مکان میں آگ نمودار ہوئی اور عبدالحمید بزار والد غلام محی الیدن کا مکان جل گیا ۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز نے کارروائی کی اور آگ پر قابو پالیا ۔محکمہ کے اہلکار وں نے مقامی لوگوں کی مدد سے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا اورگنجان آبادی والے اس علاقہ میں ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا ۔