سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے عرس مبارک حضرت سید محمد امین اویسی منطقی واقعہ عالی کدل پر بھی خاطر خواہ انتظامات رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ زائرین کی سہولیات کیلئے تمام تر اقدامات خاص کر بغیر خلل بجلی ،پینے کا صاف پانی اور صحت و صفائی کے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عقیدت مندووں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یاد رہے کہ ایام عرس کی تقریبات18ذی القدشروع ہونے والے ہیں اور عرس کی تقریب 29اور 30ذی القد کو منعقد ہورہی ہے۔ ساگر نے سالانہ عرس مبارک حضرت جامع الکمالات حضرت شیخ یعقوب صرفی ؒ کے اختتامی تقریب جمعہ 11اگست پر آستانِ عالیہ واقعہ زینہ کدل میں تمام انتظامات رکھنے کی اپیل کی ہے۔