جموں//” بھارت چھوڑوتحریک “کی 75 اور آزادی کی 70 سالہ تقریبات منانے کے سلسلے میں جموں یونیورسٹی کے طالب علموں، فیکلٹی ممبران،آفیسروں اور یونیورسٹی کے عملہ کے ممبران نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے رشوت ستانی ، دہشت گردی،غربت اور دیگر برائیوں سے ایک صاف وشفاف بھارت کی تعمیر میں لگن و تندہی سے کام کریں گے ۔ نریندر مودی کی اپیل پر اس بات کا عزم سارے ملک میں لیا گیا۔درایں اثنا وزارت برائے ترقی انسانی وسائل نے ملک کے تما م اعلا تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے نمایا ں رول ادا کریں۔ اس سلسلے میں جموں یونیورسٹی کی جانب سے باضابطہ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔