جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے دفعہ 35۔اے اور 370 پرجموں وکشمیرسے ہٹانے سے متعلق منڈلارہے بادلوں کےلئے ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ اس سازش میں وزیراعلیٰ ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی بھاجپاحکومت اورآرایس ایس کی سازشوں میں پی ڈی پی برابرشریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی کی پالیسیوں سے ظاہرہوجاتاہے کہ وہ آرایس ایس کی ایماپربھاجپاکی سازشوں کی عمل آوری کےلئے کام کررہی ہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ بھاجپااورآرایس ایس دفعہ 35۔اے اور دفعہ 370 کوختم کرنے کےلئے سازش کررہی ہے جوکہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کاسٹیٹ سبجیکٹ قانون 1927 میں بنایاگیاتھا اور1947میں کشمیرقیادت نے پاکستانی قبائلیوں کوبھگایاتھا اورکشمیری پنڈتوں کوتحفظ دینے کےلئے ان گھروں پرمسلمان کشمیری پہرے داربٹھائے تھے اور 1947 میں پنڈت جواہر لعل نہرو نے خصوصی درجہ دفعہ 370 پارلیمنٹ میں پاس کروایاتھا اورمہاتماگاندھی کو کشمیر میں روشنی کی کرن دکھائی دی تھی ۔ چوہدری اخترنے کہاکہ افسوس آج کشمیریوں کے خواہشات کا خیال نہ کرتے ہوئے ان کی آوازکودبایاجارہاہے بلکہ پوری وادی کوبدامنی کے بھنورمیں دھکیل دیاگیا ہے اوراب دفعہ 370 اور35اے ہٹاکر کشمیرمیں بہت بڑی تباہی وبربادی کرناچاہتے ہیں۔یہ لوگ کس قدرریاست میں اسرائیلی طرز بیرون ریاستی باشندگان کوبساناچاہتے ہیں ۔ چوہدری اخترحسین نے کہاکہ جن لوگوں نے آزادی کی جنگ میں کانگریس کے خلاف فرنگیوں کاساتھ دے کر ہندوستان مخالفت کارنامے کیے تھے ۔ آج دیش بھگتی کالبادہ اوڑھ کر کشمیریوں کے خلاف وادی کوقتل وغارت گری کی بھٹی میں دھکیل کر تباہی پھیلادی گئی ہے ۔عام نوجوانوں کوبھی ملوث کیاجارہاہے۔ ہندوستان بھرمیں مسلمانوں کوتشددمیں ملوث قرار دیاجارہاہے ۔ آرایس ایس ہندوراشٹرکی آڑ میں نفرت فرقہ پرستی کامظاہرہ کرنے میں پیش پیش ہے ۔ چوہدری اخترحسین نے کہاکہ اگرمحبوبہ مفتی نے دفعہ 35۔اے ودفعہ 370 کوریاست سے ہٹانے میں کام کیاتوریاست بھرمیں 2008 سے بھی بہت بڑی بدامنی پھیل جائیگی۔ اسکی چنگاریاں صوبہ جموں میں شعلے بھڑکاسکتی ہیں ۔آرایس ایس صوبہ جموں میں 2لاکھ آرایس ایس کے شرارتی ہندودہشت گرد بھیج چکی ہے ۔محبوبہ مفتی کی حکومت میں آرایس ایس ٹریننگ کیمپ نوجوان لڑکے لڑکیوں کےلئے کھلے عام چلائے جارہے ہیں۔92 سا ل بعد جموں میں آنے والی تباہی وبربادی کاپیش خیمہ وخطرے کی گھنٹی ہے ۔ جسکی ذمہ دارپی ڈی جماعت کی سربراہ محبوبہ مفتی ہے اورجموں میں مسلم کش پالیسیاں ہیں۔