سرینگر//حریت (گ)،سالویشن مومنٹ اور مسلم کانفرنس ،محاذ آزادی ،ا نٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، ینگ مینز لیگ ، تحریک استقامت اور مسلم خواتین مرکز نے شیخ عبدالعزیز کو نویں برسی پرخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے رواں تحریک کو ایک جلا بخشی۔ حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے شیخ عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز نے حقِ خودارادیت کی تحریک کو ایک جلا بخشی ۔ موصولہ بیان میں گیلانی نے کہا ” آج جب شہید عزیمت کو یاد کیا جارہا ہے، ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ موصوف اور جملہ شہداءکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے“۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جس تحریک آزادی کی خاطر پچھلے 70سال سے لڑرہے ہےں وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ عبدالعزیز اور دوسرے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ حصولِ مقصد تک جدوجہد کو جاری رکھیں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جو نصب العین کی عظمت کے منافی ہو ۔پیپلز لیگ کے ایک دھڑے نے شیخ عبدالعزیز کی9ویں برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ11اگست کو صبح9بجے لیگ کی جملہ قیادت میںمزار شہداءعیدگاہ میں شخ عبدالعزیز کے حق میں فاتحہ خوانی ہوگی جبکہ3 اگست کو نماز ظہر کے بعد قران خوانی کی مجلس کا اہتمام کیا جائے گا۔سالویشن مومنٹ ترجمان ،مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے اپنے مشترکہ بیان میںشیخ عبدلعزیز کو خراج عقیدت ادا کیا ۔