گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے میوہ باغات اور رہائشی بستیوں میں ریچھ کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔ان علاقوں میں بونہ زل،ہاری پورہ،آرہامہ،یارمقام اوربنہ ہامہ وغیرہ شامل ہیں۔یارمقام کے ایک شہری محمد شفیع نے کہا”میوہ باغات اورکھیت کھلیانوں میں دن دھاڑے ریچھ نمودار ہونے سے پورے علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے“۔انہوں نے کہا کہ ریچھ نے میوہ باغات میں گھس کرنہ صرف میوہ جات کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ درختوں کی ٹہنیوں کو بھی توڑ دیا ہے ۔ ادھر گلمرگ میں ریچھ نے ایک اور خاتون پر حملہ کرکے اُسے زخمی کردیا۔قاضی پورہ ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والی فریدہ بیگم زوجہ شیر احمد دیدڈ خیبرہوٹل کے نزدیک جنگل میں مویشوں کو تلاش کرنے گئی تھی جہاں ریچھ نے اُس پر حملہ کیا اور وہ زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کو سب ڈسٹرک اسپتال ٹنگمرگ میں داخل کیا گیا ہے۔( مشتاق الحسن)