ہندوارہ میں سکول بس کو حادثہ ،متعدد بچے زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 کپوارہ//ہندوارہ کپوارہ میں بدھ کو ایک سکول بس کو اس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ بچو ں کو لے کرسکول جارہی تھی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے ہلگریج سکول ہندوارہ کی بس کو براری پورہ کے مقام پر بدھ کی صبح کو اس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ سکولی بچو ں کو سکول لیکر جارہی تھی کہ اس دوران وہ ایک گا ڑی کے ساتھ ٹکرا گئی ۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ سکولی بس کو جو ں ہی حادثہ پیش آیا تو وہا ں کہرام مچ گیا تاہم بس ڈرائیور نے فوری طور گا ڑی پر قابو پایا اور اس حادثہ میں متعدد سکولی بچے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور ضلع اسپتال ہندوارہ میں دا خل کیا گیا ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *