رام بن //ضلع رام بن میں محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی انگریز سنگھ،اے سی آر وویک پوری،ایس ڈی ایم گول پنکج بلوترہ، تحصیلداروں و نائب تحصیلداروں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دورن محکمہ مال کے کئی مدعوں پر بحث کی گئی اور محکمہ کی ترقی اور اسکی بہت کارکردگی کے لئے کئی ہدایات اجرا کئے گئے۔انہوں نے متعلقہ حُکام کو روز نامچہ ماہانہ بنیادوں پر پیش کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں افسروں کو زمین حصولی کے کیسوں کی تکمیل، جمابندی تیار کرنے او ر انتقال کی تصدیق کرنے کی ہدایت دی گئی۔تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ گرداروں اور پٹواریوں کو روز نامچہ ۔جما بندی اور دیگر ریوینو ریکارڈ تیار رکھنے کے لئے کہیں۔انہیں موروثی انتقال کے تفصیلات معہ چوکیدار کی رجسٹر کے اموات ریکارڈ کے تصدیق سے پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔اور گائوں اور ناجائز تجاوزات کی بے دخلی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔انہیں اپنے اپنے تحصیلوں میں انتقال کے لئے کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی جس کے لئے 21۔اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور لوگوں کو سرکار کی مختلف سکیموں سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔میٹنگ میں تحصیلداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں غریبی کی سطح سے نچلے درجے کے لوگوں کی تفصیل بنانے اور خطر ناک بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی فہرست 10 دنوں کے اندر اندر پیش کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے تحصیلوں سے ناجائز تجاوزات کو ہٹانے کی بھی ہدایت دی اور بر وقت فائلوں کو نپٹا کر ورک کلچر میں بہتری لانے کی تلقین کی۔