اننت ناگ نوجوان پر سیفٹی ایکٹ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 اننت ناگ/ملک عبدالسلام/احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے کے الزام میںاننت ناگ کے ایک نوجوان پرڈیڑھ سال میں دوسری بار پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لاکر اسے کٹھوعہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ 26سالہ عرفان احمد خان ولد بشیر احمد خان ساکن لازبل اننت ناگ کو یکم جولائی کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ عرفان کو تب سے مختلف الزامات کے تحت پولیس اسٹیشن صدر اننت ناگ میں مقید رکھا گیااور جب عدالت نے اس کی ضمانت پر رہائی کے احکامات صادر کئے تو رہا کرنے کے بجائے اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے ضلع جیل کٹھوعہ منتقل کیا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ عرفان احمد خان 2015میں گرفتار ہوا اورپی ایس اے کے تحت ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں قریب سات ماہ تک نظر بند رہا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *