سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کل بخشی سٹیڈیم کا دورہ کرکے 15اگست کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسرینگر،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی،جوائنٹ انفارمیشن ڈائریکٹر،ایس پی سیکورٹی،ایگزیکٹیو انجینئر تعمیرات عامہ،سپورٹس آفیسر جے کے سپورٹس کونسل اورمیڈیکل آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ریاستی سطح کی 15اگست کی سب سے بڑی تقریب بخشی سٹیڈیم میںمنعقد ہوگی۔تقریب کا آغاز شہنائی وادھن سے ہوگا جس کے بعد مہمان خصوصی ترنگا لہرائیںگے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی جائے گی۔محکمہ طلاعات اورکلچرل اکیڈمی کی طرف سے تمدنی اورثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے جب کہ تقریب کے دوران ڈیر دیول اور مارشل آرٹ کا بھی مظاہرہ ہوگا۔ترقیاتی کمشنر نے ایس ایم سی کو بخشی سٹیڈیم اوراس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات کرنے پر زوردیا۔ڈاکٹر فاروق لون نے آفیسران پر باہمی تال میل قائم کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ تقریب کو احسن اورخوش اسلوبی سے منعقد کیا جاسکے۔