نگروٹہ//ضلع جموں کی نگروٹہ تحصیل میںبدھواراور جمعرات کی درمیانی رات کو ہوئی زور دار بارش سے علاقہ کے مختلف چھوٹے بڑے نالوں میں آئے تیز بہائو والے سیلاب سے علاقہ کے زمینداروں کی زمینیو ںاور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے جس کا اندازہ اس عکس بندی سے لگایا جاسکتا ہے اور کئی پیدل راستوں کا نام صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے اورسڑکوں پر پسیاںاور ملبہ آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے اور شدید سیلاب کی زد میں آئے بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بحال نہیںہوسکی ہے ا۔کشمیرعظمیٰ کے مطابق جگٹی کی وارڈ نمبر 2 میں واقع سڑک پاور ہائوس کرلی سے ہریجن محلہ کا کچھ حصہ سیلاب سے بہہ گیااورمحکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے زیر تعمیر لنک روڈجگٹی پنچائت گھر بھی سیلاب کی نذر ہوگیاجبکہ محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے کئی سڑکوں پر بچھایا گیا ملبہ بالکل صاف ہوگیا اورمحکمہ پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا سکیم کے ماتحت زیر تعمیر جگٹی سے سمبل لہیڑھ سڑک پر بھاری پسیاں ،ملبہ اور جگہ جگہ گڈھے پڑنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح سے متاثر ہے ۔اس کے علاوہ قومی شاہراہ سے ٹانڈہ جگٹی ،جاڑی وکھیری رائے پورسڑک پر بھی بھاری ملبہ آنے سے گاڑیوں کی ؤمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔ علاقہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقہ میں بیس سال سے محکمہ فلڈ کنٹرول کی کی طرف زمینداروں کی زمینوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے کوئی کریٹ بندی نہیں کی گئی جس سے علاقہ کے زمینداروں کی زمینیں ستمبر 2014ء سے سیلاب کی زد میں ہیںاورعرصہ تین سال سے علاقہ کے عوام کی بھاری مانگوں کے باوجود محکمہ فیلڈ کنٹرول خواب غفلت کی حالت میں ہے اور لوگوں کو بھاری مشکلات کا سامنا ہے لوگوں نے بذریعہ کشمیرعُظمیٰ ریاستی سرکار ومحکمہ متعلقہ سے علاقہ میں زمینداروں کی زمینوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے خصوصی طور پر فوری اقدامات اُٹھانے کی زور دارزور دار مانگ کی ہے البتہ علاقہ کے عوام سڑکوںپر نکلنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے۔