۔35اےکا دفاع کرناہند نواز جماعتوں کی ذمہ داری:میر واعظ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر //حریت(ع) چیئر مین  میرواعظ عمر فاروق کو کل پھر نماز جمعہ ادا کرنے سے روکا گیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست پر جی ایس ٹی جس کے ذریعے ریاست کی مالی خود اختیاری کو ختم کیا گیا ہے ، بی جے پی اور آر ایس ایس آئین کی دفعہ 35-A کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مقصد یہاں کی 75فیصد مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرکے ریاست کی متنازعہ حیثیت کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک باضابطہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے اور یہ آرایس ایس ، بی جے پی سرکار کا مسئلہ کشمیر کے ’مکمل حل ــ‘کا طریقہ ہے۔ میرواعظ نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ اور نازک مسئلہ ہے اور ہندنواز مقامی سیاسی جماعتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے منصوبوں کو روک کر ریاست کی خصوصی پوزیشن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ہر قیمت پر ناکام بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔  میرواعظ نے کہا کہ بصورت دیگر عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر اتر آئیں گے کیونکہ وہ اس طرح کے منصوبوں کی عمل آوری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔جس کی تمام تر ذمہ داری انہی جماعتوں پر ہوگی ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *