سرینگر// 15اگست نزدیک آ تے ہی شاہرائوں اور سڑکوں پر چیکنگ کا سلسلہ تیسر ے روز بھی جاری رہا ۔ لل دید اسپتال میں اس وقت افراتفر ی مچ گئی جب فورسز نے وہاں داخل ہوکر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ شہر میں جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ بخشی سٹیڈیم جہاں پندرہ اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے کے گرد نواح میں سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ شہر سرینگر میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موٹر سائیکل ضبط کرکے پولیس اسٹیشنوںمیں پہنچانے کا سلسلہ پھر شروع ہوا ۔سول لائزمیں پولو ویو ،ایکسچینج روڈ ،لالچوک ،اندرا گاندھی روڈ ،سونہ وار ،نوپورہ اور دیگر مقامات پر پولیس نے خصوصی ناکے لگائے جارہے ہیں اور ان مقامات پر دن بھر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار چیکنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ لل دید اسپتال میںزیر علاج مریضوں اور تیمارداروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب فورسز نے اسپتال کے اندر گھس کر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ عینی شاہد ین کے مطابق اس دوران تیمارداروں اور مشکوک افراد کی احا طے میں تلاشی پریڈ کی گئی جس کے دوران کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔