رینگر//ریاستی قانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس سب کمیٹی نے زکورہ صنعتی علاقوں کا انسپکشن کیا، جس کا مقصد اس صنعتی بستی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے ۔دورے کے دوران، ممبران نے فیصلہ کیا کہ ایک کوارٹر سے دوسرے کوارٹر کی طرف مشینری کی منتقلی کی سفارشات دینے سے قبل ایس آئی سی او پی (سیکاپ )کے دونوں منیجنگ ڈائریکٹروں کی میٹنگ منعقد کریں گے۔کمیٹی نے شکایت کی کہ مشینری کے حصول سے قبل مناسب پلاننگ سے کام نہیں لیا گیا ہے بلکہ متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی کرانے کا فیصلہ کیا جنہوں نے یہ مشینری حاصل کی ہے۔