سرینگر // امت اسلامی کی ایک اہم نشست میںچیئرمین میرواعظ قاضی یاسر کی مسلسل گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ میٹنگ میں جنوبی کشمیر میں عوام الناس پر ہو رہے ظلم و تشدد کی مذمت کے ساتھ ساتھ تمام گرفتار شدہ افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔مولانا نثار احمد نعیمی نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ حکومت وقت میرواعظ یاسر سے خوف زدہ ہے اسی طرح جس طرح 90کے حکمران شہید امت سے خوف کھاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے میرواعظ قاضی یاسر کے گھر پر بار بار چھاپہ ڈال کر ان کے بھائیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے کہ میرواعظ یاسر پر دباو ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ یاسر کی گرفتاری سے عوام النادس میں غم و غصہ کی ایک لہر ہے اور اب امت اسلامی زیادہ وقت تک نوجوانوں کے جذبات کو قابو میں نہیں رکھ سکتی۔ اسلئے حکومت وقت کو چاہیے کہ میرواعظ یاسر کو فوری طور رہا کیا جائے۔اس کے علاوہ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں امت اسلامی کے قاعدین نے اپنے جمعہ خطابات میں میرواعظ جنوبی کشمیر کی فوری طور رہائی کا مطالبہ کےا۔