نئی دہلی // سید علی گیلانی کے دو فرزندوں کی قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) کے ذریعے پوچھ تاچھ کے بعد انہیں جانے دیا گیا ہے تاہم انہیں مزید پوچھ تاچھ کیلئے18اگست کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی کو چند روز قبل این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی غرض سے دلی طلب کیا تھا جہاں کئی روز تک انکی پوچھ تاچھ کی گئی اور جمعہ کی شام انہیں جانے دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ سرینگر واپس آگئے ہیں۔این آئی اے نے دونوں کو دوبارہ 18اگست کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے پہلے ہی نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ،ایاز اکبر،معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار،الطاف احمد شاہ اور شاہد الا سلام کو حراست میں لیکر رکھا ہے۔ان میں سے کچھ ابھی بھی پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ چار کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ شبیر احمد شاہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں تھے جنہیں تہار جیل بھیج دیا گیا ہے۔